[]
بہار میں بی جے پی اور نتیش کمار کی موقع پرست سیاست کا خاتمہ قریب ہے اور انڈیا اتحاد2024 کے انتخابات میں تمام سیٹوں پر کامیابی درج کرے گا۔
بہار کانگریس کے صدر ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ منگل کو دوسری بار راجیہ سبھا کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ منگل کو تقریباً 3 بجے ڈاکٹر سنگھ سینکڑوں گاڑیوں کے ساتھ اپنے انتخاب کا سرٹیفکیٹ لینے قانون ساز اسمبلی پہنچے۔ وہیں ’انڈیا‘ اتحاد کی حلیف جماعت راشٹریہ جنتا دل سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے والے منوج جھا ان کا انتظار کر رہے تھے۔ بعدازاں، تقریباً 500 کارکنوں اور لیڈروں نے اسمبلی کے گیٹ پر ان پر پھول برسائے اور ان کی حمایت میں نعرے لگائے۔
ڈاکٹر اکھلیش وہاں سے مہاویر مندر گئے ۔ اس کے بعد وہ پارٹی ہیڈ کوارٹر صداقت آشرم پہنچے جہاں پارٹی ممبران میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ وہاں جمع بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہار میں بی جے پی اور نتیش کمار کی موقع پرست سیاست کا خاتمہ قریب ہے اور انڈیا اتحاد2024 کے انتخابات میں تمام سیٹوں پر کامیابی درج کرے گا۔
معلوم ہوکہ ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ بہار کانگریس کے پہلے صدر ہیں جو قانون ساز اسمبلی کے علاوہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے رکن رہ چکے ہیں۔اس موقع پر پارٹی لیڈروں نے ڈاکٹر سنگھ اور ان کی قیادت میں کانگریس کو روشن مستقبل کے لیے مبارکباد دی اور پارٹی میں نئی جان پھونکنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔
مبارکباد دینے والوں میں ڈاکٹر شکیل احمد خان، کوکب قادری، کرپاناتھ پاٹھک، وینا شاہی، نریندر کمار، آکاش پرساد سنگھ، راجیش کمار، پریم چندر مشرا، اجے کمار سنگھ، نیتو سنگھ، بجندر چودھری، آنند شنکر، وشوناتھ، پرمود کمار سنگھ، بنٹی چودھری، راجیش راٹھوڑ، نرمل ورما، منوج کمار سنگھ، برجیش پرساد منن، راجکمار راجن، دھرم ویر شکلا، چندریکا یادو، ونود یادو، آلوک ہرش، اسیت ناتھ تیواری، راجیش مشرا، گیان رنجن، اونیش کمار سنگھ، ریتا سنگھ، سدھا مشرا، ڈاکٹر ونود شرما، سمن ملک، ڈاکٹر سنجے یادو،ثروت جہاں فاطمہ، ناگیندر کمار وکل، پربھات کمار سنگھ، امریندر کمار سنگھ، بیدیہ ناتھ شرما، سدھارتھ چھتریہ، مرنل انامے، ندھی پانڈے، محمد کامران،راماشنکر پانڈے، سودے شرما وغیرہ شامل ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
;