انتخابات میں عوام کو بڑی تعداد میں شرکت کرنا چاہئے، محسن رضائی

[]

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی تینوں اعلی اداروں کے سربراہان کے درمیان اقتصادی امور کے رابطہ کار محسن رضائی نے پارلیمنٹ اور سپریم لیڈر کی کونسل کے انتخابات کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ہونے والے پارلیمنٹ کے انتخابات میں عوام کی شرکت پر پوری دنیا کی نظریں مرکوز ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ عوام اپنی مرضی کے امیدوار کو ووٹ دینے میں بااختیار ہیں لیکن شرکت ضروری ہے۔ انتخابات کے نتیجے میں ایران کے وقار میں اضافہ ہوگا۔

رضائی نے مزید کہا کہ بڑی تعداد میں عوام کی شرکت کے بعد ایران امریکہ اور یورپی ممالک کے ساتھ پہلے سے زیادہ اعتماد کے ساتھ بات کرسکے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *