[]
کسان لیڈر نے کہا، ’’ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ یا تو ہمارے مطالبات تسلیم کریں یا ہمیں دہلی میں پرامن طریقے سے دھرنے کی اجازت دیں۔ ہم تمام کسان بھائیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تشدد میں ملوث نہ ہوں۔‘‘
خیال رہے کہ اتوار کو کسان رہنماؤں اور مرکزی حکومت کے وزراء کے درمیان چوتھا دور کے مذاکرات ہوئے تھے۔ ملاقات میں وزیر زراعت ارجن منڈا، وزیر تجارت پیوش گوئل اور وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے شرکت کی۔