تاریخ کے جھروکوں سے، 20 فروری کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

[]

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 20 فروری کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

1707۔ عظیم مغل شہنشاہ، مندروں کے توڑنے کے الزام سے دوچار اور کئی بڑے مندروں اور مہنتوں کو بڑی بڑی جاگیریں دینے والے اور اپنی روزی روٹی قرآن کی کتابت کرکے کمانے والے محی الدین اورنگزیب عالمگیر کا انتقال احمد نگر میں ہوا تھا۔

1726۔ امریکی انقلابی لیڈر اور مجاہد آزادی ولیم پریسکاٹ کی پیدائش ہوئی تھی۔ ان کا انتقال 15 اکتوبر 1795 کو ہوا تھا۔

1792۔امریکہ کو غلامی کی طوق سے آزاد کرانے والے پہلے امریکی صدر جارج واشنگٹن (جس کے نام پر امریکہ کی قومی راجدھانی واشنگٹن ہے) نے پوسٹل سروس ایکٹ پر دستخط کئے تھے۔ تیس میل تک خط پہنچانے کا انتظام 6 سینٹ میں اور 150 میل تک 12 سینٹ میں کیا گیا تھا۔

1835۔کلکتہ میڈیکل کالج میں کام کاج شروع شروع ہوا۔

1846 ۔انگریزوں میں لاہور پر قبضہ کیا تھا۔

1872۔کاغذ بنانے والے مشین کا پیٹنٹ لوتھر کرویل نے حاصل کی تھی۔

1872۔ میٹروپولٹین میوزیم آف آرٹ 20 فروری 1872 کو نیویارک شہر میں کھولا گیا۔

1888 ۔امرت بازار پتریکا نے بنگلہ زبان میں پہلا اپنا ہفتہ روزہ شروع کیا۔

1904۔سوویت روس کے سابق وزیر اعظم الیکسی کوسیاگن کی پیدائش ہوئی تھی۔

1921۔ یران کے شہنشاہ رضا خاں پہلوی نے ایران پر کنٹرول حاصل کیا تھا۔ اس کا خاتمہ 1979 کے ایرانی انقلابی کے بعد ہوا جس میں وہ ایران کو چھوڑ دوسرے ملک فرار ہوگئے تھے اور ایران اسلامی حکومت قائم ہوگئی تھی۔

1942۔دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپان نے پرتگالی نوآبادیات تیمو (اب انڈونیشیا سے الگ ہونے والا) مشرقی تیمور) پر حملہ کیا

1947۔ برطانیہ کے وزیر اعظم کلیمنٹ ایٹلی نے جون 1948 سے پہلے سے انگریزوں کے ہندوستان چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

1950۔عظیم انقلابی لیڈر اور نیتاجی سبھاش چندر بوس کے بڑے بھائی شرت چندر بوس کا انتقال۔

1962۔جان گلین زمین کا چکر لگانے والے خلا کی تاریخ میں پہلے امریکی خلاء باز بنے۔

1968۔ ڈاکٹر ڈی پی کے سین نے ممبئی کے کے ای ایم اسپتال میں ملک میں پہلی مرتبہ قلب کی پیوندکاری کی۔

-1975۔سوویت روس نے مشرقی قزاخستان (اب روس سے آزاد علاحدہ ملک قزاخستان) میںکو نیوکلیائی دھماکہ کیا

1976۔ بمبئی ہائی سے کچے تیل کا تجارتی پیداوار شروع ۔

1976۔مشہور امریکی مکے باز محمد کلے نے ہیوی ویٹ خطاب جیتا۔

1987۔ میزورم اور اروناچل پردیش کو مکمل ریاست کا درجہ ملا۔

1991۔سلوانیہ نے اپنے تمام رشتے یوگوسلاویہ منقطع کرلئے ۔

-1994۔ پاپائے روم پاپ جان پال دوم نے ہم جنس پرستی کے خلاف فرمان جاری کیا ۔

1998۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کوفی عنان امن پر بات چیت کرنے کے لئے بغداد پہنچے تھے۔

2002۔ مصر کی راجدھانی قاہرہ سے لکسر جانے والی ایک ٹرین میں بھیانک آتشزدگی سے 361 مسافر ہلاک ہوئے۔یہ مسافر عید منانے کے لئے اپنی اپنی منزلوں کی طرف جارہے تھے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *