رملہ: مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم چھ فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
یہ اطلاع فلسطینی وزارت صحت نے منگل کو دی۔
وزارت نے ایک پریس بیان میں کہا کہ کیمپ پر اسرائیلی حملے کے بعد جنین کے سرکاری اسپتال میں چھ لاشیں لائی گئیں۔ مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
اس دوران اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے ایک بیان میں کہا ’’اسرائیل ڈیفنس فورسز اور شن بیٹ کے مشترکہ آپریشن میں، حال ہی میں ایک فضائیہ کے ڈرون نے جنین کے علاقے میں ایک مقام کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے اس بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرون نے کیمپ کے ایک محلے پر تین میزائلوں سے حملہ کیا۔