اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک، صیہونی میڈیا کا اعتراف

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی سرکاری ٹی وی چینل 13 نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدی انتہائی تشویش ناک حالات میں ہیں اور انہیں بہت چھوٹے اور ٹھنڈے سیلوں میں رکھا جاتا ہے جہاں کوئی خوراک اور پانی مہیا نہیں کیا جاتا ہے۔ یہ قیدی سخت سردی میں چھوٹے سیلوں میں بغیر کپڑوں کے فرش پر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

مذکورہ صہیونی چینل نے اس نفسیاتی دباؤ کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ قابض فوج فلسطینی قیدیوں کو تنگ و تاریک سیلوں میں دھکیل کر “اسرائیل زندہ باد کے مضمون والے عبرانی گانے چلا کر جسمانی تشدد کے ساتھ ذہنی اور نفسیاتی طور پر بھی ٹارچر کرتے ہیں

اس رپورٹ کے مطابق صہیونی جیل حکام فلسطینیوں قیدیوں اذیت پہنچانے کی غرض سے جب بھی سیلوں کا معائنہ کرتے ہیں تو جنگلی کتوں کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی جیلوں میں موجود فلسطینی قیدیوں خاص طور سے خواتین اور بچوں کے ساتھ جیل حکام کے وحشیانہ سلوک اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں  کی طرف اشارہ کیا تھا۔

 قیدیوں کو برہنہ کرنا، انہیں خوراک اور صفائی سے محروم کرنا اور غسل خانے اور بیت الخلا میں جانے کی اجازت نہ دینا صہیونیوں کے وحشیانہ اور غیر انسانی اقدامات میں سے ہیں جو فلسطینی قیدیوں کے خلاف شرمناک طریقے سے روا رکھے جاتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *