[]
حیدرآباد _ 18 فروری ( اردولیکس) چیف منسٹر ریونت ریڈی سے تلنگانہ وقف بورڈ کے نو منتخب چیئرمین عظمت اللہ حسینی اور وقف بورڈ کے ممبران کے علاوہ ریاستی حکومت کے مشیر برائے ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیت محمد علی شبیر اور دیگر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے وقف بورڈ کے نئے چیئرمین عظمت اللہ حسینی اور بورڈ ممبران کو مبارکباد پیش کی اور ریاست میں اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے لئے بہتر کام کرنے کا مشورہ دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ چیئرمین وقف بورڈ عظمت اللہ حسینی نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے خواہش کی کہ وہ ان کے عہدہ کی جائزہ تقریب میں شرکت کریں۔ جو 21 فروری کو مقرر ہے