ڈی ایم کے ٹاملناڈو میں کانگریس کو لوک سبھا کی7 نشستیں دینے پرآمادہ

[]

چینائی: ڈی ایم کے نے 26 کے بجائے 7لوک سبھا نشستیں کانگریس کو دینے پر آمادگی ظاہرکی ہے۔ ملک کی سب سے قدیم جماعت نے ٹاملناڈو میں 26 نشستیں مانگی تھیں۔

کانگریس نے 2019ء کے عام انتخابات میں 9نشستوں پر مقابلہ کیاتھا۔ اس وقت وہ ڈی ایم کے زیرقیادت سیکولرپروگریسیوالائنس(ایس پی اے) کا حصہ تھی۔ پارٹی نے 8نشستیں جیتی تھیں اور تھینی کی ایک لوک سبھا نشست گنوائی تھی جہاں او پی رویندرناتھن (اے آئی اے ڈی ایم کے) نے کانگریس قائد ای وی کے ایس الانگون کو ہرایاتھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس کی فہرست امیدواران کافی بڑی تھی لیکن ٹی آربالو کی زیرقیادت ڈی ایم کے ٹیم نے کانگریس قیادت کو بتادیاکہ وہ 7 سے زیادہ نشستیں نہیں دے سکتی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس کی ریاستی قیادت کو توقع ہے کہ سونیاگاندھی اور راہول گاندھی مداخلت کریں گے اور ڈی ایم کے سربراہ سے پارٹی کو مزید چند نشستیں دینے کیلئے کہیں گے۔ ایک سینئر ڈی ایم کے قائد نے آئی اے این ایس کو بتایاکہ لگ بھگ سبھی حلقوں میں کانگریس کی طاقت زیادہ نہیں ہے۔ 7 نشستیں دینا بھی ضرورت سے زیادہ ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *