مستفیض الرحمن سرپر گیند لگنے سے زخمی

[]

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) کے ٹریننگ سیشن کے دوران زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

اتوار کی صبح کومیلا وکٹورینز کی ٹیم ٹریننگ کررہی تھی۔ مستفیض الرحمن بولنگ کیلئے تیار ہورہے تھے کہ دوسرے نیٹ میں بلے بازی کررہے لٹن داس کی طرف سے ایک تیز شاٹ ان کے سر کے پچھلے حصے پر لگی اور وہ نیچے گرگئے۔ ان کے سر سے خون بہنے لگا۔

ایسی صورت حال میں انہیں عجلت میں امپیریل ہسپتال کے ایمرجنسی یونٹ میں داخل کرایا گیا۔ ٹیم کے فزیو ایس ایم زاہد الاسلام نے کہا کہ ٹریننگ کے دوران ایک گیند مستفیض الرحمان کے سر کے بائیں جانب سیدھی لگی۔

ہم نے خون کو روکنے کیلئے کمپریشن بینڈیج باندھی اور انہیں فوری طورپر ہسپتال میں داخل کرایا۔ رپورٹ کے مطابق اسکین سے پتہ چلاکہ رحمن کو کوئی اندرونی خون نہیں بہہ رہا تھا اور ان کی چوٹ سنگین نہیں ہے۔ ان کے سر کے بیرونی حصے پر چوٹ لگی ہے۔

ایسے میں رحمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اور وہ چند دنوں میں ٹھیک ہوجائیں گے۔ کومیلا وکٹورینز کو پیر 19 فروری کو سلہٹ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ کھیلنا ہے۔ ایسے میں رحمان کا اس میچ میں کھیلنا مشکل ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *