[]
راجکوٹ: ہندوستان کی ٹیم نے راجکوٹ میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹسٹ میں اپنی دوسری اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 430 رنز پر ڈیکلئر کردی۔
دوسری اننگز میں ہندوستانی بلے بازوں نے انگلینڈ کو ہر شعبہ میں شکست دی۔ یشسوی نے جہاں کئی ریکارڈز قائم کئے وہیں سرفراز نے بھی اپنا پہلا ٹسٹ کھیلتے ہوئے انگلینڈ کے گیند بازوں کے خلاف آزادی سے رن بنائے۔
یشسوی کے بعد سرفراز نے بھی انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے کیریر کے پہلے ٹسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بناکر خصوصی ریکارڈ قائم کیا۔
سرفراز اب ڈیبیو ٹسٹ کی دونوں اننگز 50 سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے ہندوستانی بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل دلاور حسین، سنیل گواسکر اور شریاس ایئر نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
سرفراز نے پہلی اننگز میں 62 جبکہ دوسری اننگز 68 رن بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ا
س کے علاوہ سرفراز نے پہلی اننگز میں محض 48 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی تھی۔ اس طرح وہ وہ ڈیبیو ٹسٹ میں تیز ترین نصف سنچری بنانے والے مشترکہ طورپر پہلے بلے باز بن گئے۔ سرفراز خان گذشتہ دو برسوں سے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار فارم میں ہے۔