قضائے حاجت کے وقت موبائیل پر گفتگو

[]

سوال:- آج کل موبائیل فون کی وجہ سے یہ دشواری پیش آتی ہے کہ آدمی حمام میں ہے یا قضائے حاجت کررہاہے ، یا بے پردگی کی حالت میں ہے اور اسی وقت فون آجاتا ہے ،

ایسی صورت میں فون ریسیوکرکے سلام کرنا ، سلام کا جواب دینا ، یا کوئی بات کرنا کیا درست ہوگا ؟ (راشد انور، حمایت نگر)

جواب:- کوشش کرنی چاہئے کہ ان مواقع پر فون اپنے ساتھ نہ رکھاجائے ؛ تاکہ انسان کو یکسوئی حاصل رہے اور اس طرح گفتگو کی نوبت نہیں آئے ؛

تاہم اگر فون آجائے تو بہتر ہے کہ اس وقت گفتگو کرنے سے گریز کیاجائے ؛ کیوںکہ اس حالت میں گفتگوکرنا ادب کے خلاف ہے ؛

لیکن اگر فون نمبر سے اندازہ ہوکہ کوئی ضروری بات ہوگی اور اسی وقت گفتگو کرنے کی ضرورت ہوتو گفتگو کرنے کی گنجائش ہے ؛

لیکن سلام یا کوئی ایسا کلام نہ کرے ، جس میں اللہ تعالیٰ کا ذکر ہو ؛ کیوںکہ ان مواقع پر اللہ تعالیٰ کا نام لینا تقاضۂ ادب کے خلاف ہے ،

اگر دوسری طرف سے سلام کیا جائے تو جواب میں ’’ وعلیکم السلام ‘‘ کہنے پر اکتفاء کرے ۔ واللہ اعلم



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *