ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کوششیں تیز کرنا ہوں گی، چینی وزیر خارجہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے نووستی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ چینی وزیر خارجہ نے میونخ سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ بیجنگ چاہتا ہے کہ عالمی برادری ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کوششیں تیز کرے۔

انہوں نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پرامن بقائے باہمی کے حصول کے لیے مسئلہ فلسطین پر ایک وسیع تر اور زیادہ موثر بین الاقوامی امن کانفرنس منعقد کرنے کی ضرورت پر بھی بات کی۔

واضح رہے کہ غزہ پر جاری صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور جنگی جرائم میں اضافے کے خلاف اس رجیم کے کئی یورپی اور مغربی اتحادی بھی آواز اٹھانے پر مجبور ہوئے ہیں۔

دوسری طرف غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں شہداء کی تعداد اٹھائیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ قابض صیہونی رجیم کے شرمناک جنگی جرائم بدستور جاری ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *