غزہ : اسرائیلی حملے میں 40 فلسطینیوں کی موت

[]

وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پٹی پر اسرائیلی جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28,858 ہو گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

وسطی غزہ پٹی میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں ہفتہ کو کم از کم 40 فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی طبی ذرائع نے چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے وسطی غزہ پٹی کے علاقوں نصیرات، الزوائدہ اور دیر البلاح میں متعدد مکانات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ڈیفنس کی ٹیم نے 40 لاشیں نکال لی ہیں جب کہ کئی لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔ جاں بحق اور زخمیوں کو دیر البلاح شہر کے الاقصی شہداء اسپتال منتقل کیا گیا۔

غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پٹی پر اسرائیلی جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28,858 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ حماس نے غزہ پٹی سے ملحقہ اسرائیلی شہروں پر راکٹ فائر کیے تھے اور اسرائیلی سرحد پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 1200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس دوران حماس کے جنگجوؤں نے 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *