مسجد الحرام میں اسمارٹ روبوٹس۔ زائرین اپنی زبان میں دینی مسائل دریافت کرسکتے ہیں

[]

ریاض۔ کے این واصف

حرمین انتظامیہ زائرین کی سہولتوں میں اضافہ کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے۔ تازہ اطلاع کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے زائرین کی سہولت کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جارہا ہے۔ مسجد الحرام میں اسمارٹ روبوٹس کی سہولت فراہم کی گئی ہے جن کے ذریعہ زائرین اپنے دینی مسائل دریافت کرسکتے ہیں۔

 

سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق مسجد الحرام میں انتظامیہ نے “رہنما روبوٹس” کی سہولت فراہم کی ہے جن کے ذریعے عمرہ زائرین اہم مسائل اور فتوی حاصل کرسکتے ہیں۔مختلف ممالک سے آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے روبوٹس میں 11 زبانوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے جن میں عربی ، اردو، انگلش ، فرانسیسی ، ترکی ، ملاوی، چینی ، بنگالی ، فارسی، روسی اور ہوساوی شامل ہیں۔

 

جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ روبوٹس کی اسکرین 21 انچ بڑی ہے جسے ٹچ سسٹم کے ذریعے آپریٹ کیا جاتا ہے۔ مذکورہ روبوٹس سے مسجد الحرام میں آنے والے زائرین اپنی مطلوبہ زبان کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

 

روبوٹس میں انتہائی حساس سینسرز لگائے گئے ہیں جن کے ذریعے خود کار کنٹرول سسٹم آپریٹ ہوتا ہے۔ روبوٹس کا کنکشن فائیوجی سے کیا گیا ہے جس کے ذریعے آواز اور تصویر صاف دکھائی دیتی ہےاور کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہوتا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *