نوازشریف نے چوتھی مرتبہ پاکستان کا وزیراعظم بننے کی خواہش قربان کردی

[]

لاہور: نوازشریف نے چوتھی مرتبہ پاکستان کا وزیراعظم بننے کی خواہش قربان کردی اور یہ اہم عہدہ اپنے چھوٹے بھائی شہبازشریف کو دے دیا کیونکہ پاکستان کی طاقتورفوج نے ان کے سامنے دوآپشن رکھے تھے کہ یا تو وزیراعظم بن جاؤ یا اپنی لڑکی کو پنجاب کی چیف منسٹر بننے دو۔ پارٹی ذرائع نے یہ بات بتائی۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ کی طرف سے شہبازشریف کو آگے بڑھایاجانا پارٹی میں موضوع بحث بناہوا ہے۔ پارٹی ورکرس سوال کررہے ہیں کہ تین مرتبہ وزیراعظم رہے 74 سالہ قائد کو سابقہ اعلان کے باوجود کیوں درکنارکردیاگیا۔

پی ایم ایل این ذرائع نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو لاہور میں بتایاکہ نواز شریف نے اپنی لڑکی اور سیاسی وارث 50 سالہ مریم نواز کیلئے وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ سے خود کو علٰحدہ کرلینے کا فیصلہ کیا۔ نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بن سکتے تھے لیکن ان کی لڑکی کے چیف منسٹر پنجاب بننے کا راستہ بند ہوجاتا۔

بیٹی کی محبت میں نوازشریف نے چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے کی اپنی خواہش قربان کردی۔ ذرائع کا کہناہے کہ 8 فروری کے الیکشن میں پارٹی کی خراب کارکردگی کے بعد فوجی اسٹابلشمنٹ نے نوازشریف کے سامنے دوانتخاب رکھے تھے۔

پہلا آپشن یہ تھا کہ وہ اسلام آباد میں مخلوط حکومت کی سربراہی بطور وزیراعظم کریں اور اپنے چھوٹے بھائی شہبازشریف کو چیف منسٹر پنجاب بنادیں۔ دوسری چوائس یہ تھی کہ شہبازشریف کیلئے وزارتِ عظمیٰ چھوڑدیں اور اپنی بیٹی مریم کو چیف منسٹر پنجاب بنادیں۔ نواز شریف نے دوسرا آپشن چنا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 72 سالہ شہبازشریف فوج کے پسندیدہ ہیں۔

نوازشریف کو آخرکار کسی نہ کسی بہانے درکنارکیاجاناہی تھا۔ مریم نواز نے چہارشنبہ کے دن کہاتھا کہ وزارتِ عظمیٰ سے دستبرداری کا ان کے والد کا فیصلہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ نواز کو واضح اکثریت نہ ملنے سے جڑا ہے۔ مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون چیف منسٹرہوں گی۔

12کروڑ کی آبادی والا یہ صوبہ کافی اہم ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف نے الزام عائد کیاکہ مریم نواز اس کے چرائے گئے خط اعتماد پر چیف منسٹربنیں گی۔ اس طرح مریم نوازکے سیلکشن کی کوئی ساکھ نہ رہی۔ شہبازشریف آئندہ ماہ کے اوائل میں 6جماعتی مخلوط حکومت کے سربراہ بننے والے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *