[]
نرمل چودھری نے کہا کہ حکومت کسانوں اور نوجوانوں کے مفادات پر حملہ کر رہی ہے، اگنی ویر جیسے منصوبوں سے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے اور کسانوں کے حقوق کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
جئے پور: آج این ایس یو آئی کے قومی صدر ورون چودھری کی موجودگی میں راجستھان یونیورسٹی کے طلبا یونین صدر نرمل چودھری اپنے ہزاروں ساتھیوں کے ساتھ این ایس یو آئی میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر نرمل چودھری نے کہا کہ حکومت کسانوں اور نوجوانوں کے مفادات پر حملہ کر رہی ہے، اگنی ویر جیسے منصوبوں سے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے اور کسانوں کے حقوق کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
نرمل چودھری نے اپنی تقریر کے دوران مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ راہل گاندھی کے عمل کی تعریف بھی کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’اس وقت راہل گاندھی جی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے ذریعہ سے سماج میں انصاف سے متعلق لوگوں کو بیدار کر رہے ہیں اور بے روزگاری جیسے مسائل کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔‘‘ اس دوران انھوں نے یہ عزم بھی ظاہر کیا کہ وہ طلبا و نوجوانوں کی آواز کو مضبوط کریں گے اور پورے ملک میں انھیں منظم کریں گے۔
این ایس یو آئی کے قومی صدر ورون چودھری نے اپنے خطاب میں نرمل کو ایک مضبوط طلبا لیڈر اور زرعی پس منظر والے کنبہ کا رکن بتایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’وہ راجستھان کی مختلف تحریکوں میں شامل رہے ہیں۔ ان کے این ایس یو آئی میں شامل ہونے سے یقیناً تنظیم کو مزید توانائی حاصل ہوگی۔ راہل گاندھی جی نے بھارت جوڑو نیائے یاترا کے ذریعہ اگنی ویر منصوبہ کے خلاف ’جئے جوان‘ مہم شروع کی ہے، ہم بھی راجستھان سمیت ملک کے گوشے گوشے تک جائیں گے اور اگنی ویر جیسے منصوبوں کے خلاف طلبا کو منظم کریں گے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
;