[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المسیرہ نے کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے خلیج عدن میں برطانوی کشتی کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں یمنی مسلح افواج نے خلیج عدن میں حرکت کرنے والی برطانوی کشتی کو بحری میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے یمنی مسلح افواج غزہ کا محاصرہ ختم ہونے تک خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جانے والی کشتیوں پر حملہ کریں گی۔
یحیی سریع نے مزید کہا کہ امریکی تجاوزات اور جارحیت کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔ یمنی سمندری اور فضائی حدود کی پامالی کسی بھی لحاظ سے قابل قبول نہیں ہے۔
ترجمان نے عرب ممالک اور دنیا کے حریت پسندوں سے اپیل کی کہ امریکہ اور برطانیہ کی حمایت میں اسرائیل کی طرف سے غزہ میں فلسطینیوں پر جارحیت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں