کانگریس کے بینک اکاؤنٹس کو سیل کرنا جمہوریت پر حملہ ہے : کانگریس

[]

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے اور سابق صدر راہول گاندھی نے پارٹی کے بینک کھاتوں کو سیل کرنے کی کارروائی کو جمہوریت کے لیے گہرا دھچکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کثیر جماعتی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے ملک گیر سطح پر جدوجہد کرے گی اور سڑکوں پر اترے گی۔

کانگریس کے رہنماوں نے کہا کہ کانگریس مودی حکومت کے اس غیر آئینی اقدام سے ڈرنے والی نہیں ہے اور پارٹی اپنے حقوق کے لیے قانونی پہلووں کا استعمال کرتے ہوئے سڑکوں پر اترے گی اور مودی حکومت کی آمریت کو رائے عامہ کی عدالت میں بے نقاب کرے گی۔

کھر گے نے کہا ”طاقت کے نشے میں چور مودی حکومت نے لوک سبھا انتخابات سے عین قبل ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے بینک کھاتوں کو منجمد کر دیا ہے۔ یہ جمہوریت پر گہرا دھچکا ہے۔

 بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) نے غیر آئینی طریقے سے کو پیسہ اکٹھا کیا ہے اسے انتخابات میں استعمال کرے گی ۔ لیکن ہم نے کراؤڈ فنڈنگ ​​کے ذریعے جو پیسہ اکٹھا کیا ہے اسے سیل کردیا گیا ہے ۔ اسی لیے ہم نے کہا ہے کہ مستقبل میں انتخابات نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا “ہم عدلیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ملک میں کثیر جماعتی نظام کو بچائے اور ہندوستان کی جمہوریت کو محفوظ بنائے۔ ہم سڑکوں پر آئیں گے اور اس ناانصافی اور آمریت کے خلاف بھرپور جدوجہد کریں گے۔‘‘

اسے جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے گاندھی نے کہا ”مودی جی خوفزدہ نہ ہوں، کانگریس پیسے کی طاقت کا نام نہیں ہے بلکہ عوام کی طاقت کا نام ہے۔ ہم آمریت کے سامنے نہ کبھی جھکے ہیں اور نہ کبھی جھکیں گے۔ کانگریس کا ہر کارکن ہندوستان کی جمہوریت کی حفاظت کے لیے جی جان سے لڑے گا۔‘‘



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *