[]
امیٹھی: مرکزی وزیر اور امیٹھی کی رکن پارلیمنٹ اسمرتی ایرانی کا گھر ان کے پارلیمانی حلقہ امیٹھی میں تیار ہوگیا ہے 22 فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے امیٹھی کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ لوگوں کو اپنے ایم پی سے ملنے کے لیے دہلی نہیں جانا پڑے گا وہ امیٹھی میں ہی اپنا گھر بنائیں گی اور لوگوں کے مسائل سنیں گی۔
ایرانی نے 2021 میں اپنا گھر بنانے کے لیے میڈن ماوائی گاؤں میں 11 بسوا زمین خریدی تھی اور 29 جولائی 2021 کو ان کے بیٹے جوہر ایرانی نے رسومات کے مطابق بھومی پوجن کیا۔
انہوں نے ویدک منتروں کے جاپ کے درمیان سنگ بنیاد رکھا تھا، اب ان کا گھر مکمل طور پر تیار ہے، آنے والے 22 فروری کو افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی، اور اس حوالے سے بی جے پی کارکنوں میں جشن کا ماحول ہے۔
ایم پی کے نمائندہ وجے گپتا کی قیادت میں پروگرام کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ کارکنوں کی طرف سے دعوتی خطوط تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ پروگرام کو خاص بنانے کے لیے بہت بڑی ضیافت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ضیافت میں عام و خاص لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
توقع ہے کہ لوگ شرکت کریں گے۔ جمعرات کے روز صبح 10 بجے سے 12 بجے تک ہون پوجا کا پروگرام ہوگا، اس کے بعد 2 بجے سے پریتی بھوج کا پروگرام ہوگا۔
بتایا جا رہا ہے کہ اسمرتی ایرانی آئندہ لوک سبھا الیکشن امیٹھی سے لڑیں گی، انتخابی حکمت عملی بھی یہیں سے طے کی جائے گی۔ الیکشن لڑنے کے ساتھ ساتھ وہ یہاں جنتا دربار کا انعقاد کرکے عوام کے مسائل بھی سنیں گی۔