[]
چینائی: موسمیاتی سائنس اور آفات سے متعلق وارننگ سیٹلائٹ انساٹ- 3 دی ایس کے لانچ کی الٹی گنتی آج سے شروع ہوگی۔
یہ سیٹلائٹ ہفتہ کی شام آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں واقع ایس ایچ اے آر-رینج سے ہندوستانی خلائی تنظیم (اسرو) کے سب سے بھاری راکٹ جیو سنکرونس لانچ وہیکل (جی ایس ایل وی) کا استعمال کرتے ہوئے لانچ کیا جائے گا۔
پہلے لانچ کا وقت ہفتہ کی شام 17.30 پر مقرر کیا گیا تھا جسے پانچ منٹ بڑھا کر 17.35 کر دیا گیا ہے۔ اسرو نے ایکس پر اپنی ’جی ایس ایل وی- ایف 14/ انساٹ- 3 ڈی ایس مشن‘ پوسٹ میں کہا ’’اب لانچ کا وقت ہفتہ کو 17:35 بجے مقرر ہے۔‘‘
مشن ریڈی نیس ریویو کمیٹی اور لانچ آتھرائزیشن بورڈ کی جانب سے اس اہم مشن کے لیے منظوری دے دیئےجانے کے بعد الٹی گنتی شروع ہو جائے گی جس کے دوران تین مرحلوں والی گاڑی پروپیلنٹ سے بھر نے کا کام شروع کیاجائے گا۔
لانچ کے تقریباً 19 منٹ بعد، 51.7 میٹر لمبی گاڑی، 420 ٹن کے پے لوڈ کے ساتھ سیٹلائٹ کوخط استوا پر 19.35 ڈگری کے جھکاؤ کے ساتھ 170 کلومیٹر کی اونچائی پر جیو سنکرونس ٹرانسفر مدار (جی ٹی او) میں نصب کرے گی۔