[]
لندن: انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جارہی ایشز سیریز 2023 میں انگلش کپتان بین اسٹوکس بیاٹ سے شاندار فام میں ہے۔ سیریز کے آخری ٹسٹ میں اسٹوکس نے اپنے بیاٹ سے ایسا کارنامہ انجام دیا جو اس سے قبل اس سیریز میں کوئی بلے باز نہیں کرسکا تھا۔
جہاں اسٹوکس نے اس ٹسٹ سیریز میں 45 کی اوسط سے 405 رنز بنائے وہیں ان کے بیاٹ سے 15 چھکے بھی نظر آئے۔ اوول ٹسٹ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کی دوسری اننگز کے دوران بین اسٹوکس نے 67 گیندوں پر 3 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 42 رنز بنائے۔
اب وہ ایشز سیریز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا کیون پیٹرسن کا ریکارڈ توڑنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ پیٹرسن نے 2005 کی ایشز سیریز کے دوران کل 14 چھکے لگائے۔
ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک سیریز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ موجودہ ہندوستانی کپتان روہت شرما کے نام ہے۔ جنہوں نے سال 2019-20 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریز کے دوران جملہ 19 چھکے لگائے تھے۔
اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے شمران ہیٹمائر اس فہرست میں 15 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بین اسٹوکس اب 15 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ ایشز 2023 سیریز کا آخری ٹسٹ میچ لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔
3 دن کے کھیل میں اب تک کئی اتار چڑھاؤ آئے ہیں۔ میزبان انگلینڈ نے تیسرے دن کے اختتام پر اپنی گرفت بہت مضبوط کرلی تھی۔ انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 389 رنز بنائے تھے اور اب اسے 377 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔