[]
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اتوار کو آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے 103 ویں ایڈیشن میں قوم سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے والی نسل کو منشیات کے چنگل سے بچانے پر زور دیا اور کہا کہ اس کے لیے مشترکہ طور پر اور ہر سطح پر کوششیں کرنا ہوں گی۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سال 2020 سے ملک میں نشہ مکتی ابھیان جاری ہے۔ نوجوان اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اسے کامیابی مل رہی ہے۔ جموں و کشمیر، پنجاب، چنڈی گڑھ اور مدھیہ پردیش میں نشہ مکتی ابھیان اور ان کی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔