[]
سوال:- ’’ اسریٰ ‘‘ کے معنی کیا ہیں ؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ نام ٹھیک نہیں ہے ، اور اس کو بدل دینا چاہئے ، کیا یہ بات درست ہے ؟ (کافیہ پروین،بنڈلہ گوڑا )
جواب :- ’’ اسریٰ ‘‘ کے معنی باندھنے ،قید کرنے وغیرہ کے ہیں ، اسیر کے معنی اس شخص کے ہیں، جس کو قیدی بنایا جائے ، عربی قواعد کے لحاظ سے اس کی جمع ’’ اسریٰ‘‘ ہے
( القاموس المحیط :۴۳۸) اس لئے اسریٰ نام رکھنا واقعی منا سب نہیں اور اگر پہلے سے رکھ رکھا ہو تو بدل دینا بہتر ہے ۔