کسانوں کے راستے میں کیل – کانٹے بچھانا ’امرت کال‘ ہے یا ’انیائے کال‘؟، پرینکا گاندھی کا پی ایم مودی سے سخت سوال

[]

وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے یہ بھی کہا کہ ’’ملک کے کسانوں کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟ آپ نے کسانوں سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کیوں نہیں کرتے؟” واضح رہے کہ ایس کے ایم (غیرسیاسی) اور کے ایم ایم نے فصلوں کے لیے ایم ایس پی کی گارنٹی کے معاملے میں قانون بنانے سمیت کئی مطالبات کے لیے ’دہلی چلو‘ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ اس مارچ میں تقریباٍ 200 سے زیادہ کسان تنظیمیں شامل ہیں۔ حکومت نے انہیں ان کے مجوزہ دہلی مارچ سے ایک دن قبل 12 فروری کو بات چیت کے دوسرے دور کے لیے بھی مدعو کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *