راجستھان میں جے پور-اجمیر ہائی وے پر ایک بار پھر حادثہ ہوا ہے۔ یہاں تیز رفتار ٹرک نے لو فلور بس کو ٹکر مار دی، جس میں 10 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو سوائی مان سنگھ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ اجمیر روڈ پر واقع ہوٹل ہائی وے کنگ کے پاس پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق حادثہ جئے پور ضلع کے اندر ہی چاند پول سے بگرو کے لیے چلنے والی جے سی ٹی ایس ایل بس کے ساتھ ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ پولیس واقعہ کی جانچ میں لگ گئی ہے۔ ویسے حادثے کی وجہ ٹرک کی تیز رفتار اور لاپروائی بتائی جاتی ہے۔