ریاض ۔ نمائندہ اردو لیکس
بدھ کی سردشام میں یارا انٹرنیشنل اسکول ریاض کے جماعت 3’4 اور 5 کے طلباء و طالبات نے اپنے متاثر کن صلاحیتوں سے ایک جادوئی شام کا آغاز کیا۔ جہاں ماضی کی خوبصورتی اور حال کی شان میں دلکش امتزاج پیش کیا گیا۔
یہ ایونٹ اپنی تمام تر رنگینیوں و رانائیون سے ایک یادگار پروگرام بن گیا۔ اس ایونٹ کی شان میں چیف گیسٹ عینی پرویز اور محترمہ جیوریہ عصمت صاحبہ کی موجودگی سے رہی۔ یارا انٹرنیشنل اسکول کے چیف پیٹرن، جناب حبیب الرحمٰن، پرنسپل محترمہ عاصمہ سلیم ہیڈمسٹریس محترمہ شہناز خان ،محتر مہ مہر النساءاور لیاقت عبد القادر موجودگی نے محفل کو رونق بخشی۔
پروگرام کا آغاز سامعین کو ماضی کے کلاسیکی بالی وڈ دور میں لے جا کر کیا گیا۔ قبائلی رقص نے قدیم ثقافت کی اہمیت کو اجاگرکیا۔My fair lady’’” کی پیش کش نے 20ویں صدی کے امریکہ کی جھلک پیش کی اور سامعین کو محظوظ کیا۔مہمان خصوصی کی طرف سے ان کی پرفارمنس کو سراہا گیا۔۔ نوجوانوں کی توانائی سے بھرپور کرسیوں کا رقص ‘ ‘chair dance’’نے تمام حاضرین کو ایک شاندار شام کے لیے “خوش آمدید” کہا۔”پلاسٹک سے انکار” پر مبنی موسیقی اسکیٹ اور ہندی اسٹریٹ پلے نے سب کو اس بات کا شعور دلایا کہ اس قسم کے مسائل پر دھیان دینے سے ہم سب کے لیے ایک بہتر دنیا بنائی جا سکتی ہے۔
کیرالہ کی folk danceنے ایونٹ میں ایک شاندار موسیقی کی لہر پیدا کی۔Wizard of Oz” کے دلکش اداکاروں نے سب کو یہ احساس دلایا کہ آخرکار “گھر ہی سب سے بہترین جگہ ہے”۔ عربی فیوژن جس میں رنگین لباس میں ملبوس بچوں کی پرفارمنس نے حاضرین کو مسحور کن آوازوں سے محظوظ کیا۔ “The Show must go on ” نے اسٹیج پر خوب رنگ جمایا، اور اس کے بعد ایک دلی جذبے سے بھرا وطن پرستی کا رقص پیش کیا گیا جس نے حاضرین کے دلوں کو گرمایا۔
اردو نظم، ملیالی نظم، “ہمارا اسکول” انگریزی تقریر، اسکول کےchoirکی پرفارمنس اور ایک mimeنے ایونٹ میں اپنی الگ رنگ دیا۔ اور ان سب پرفارمنس نے ایونٹ کو ہر اعتبار سے کامیاب بنایا۔