[]
مہر خبررساں ایجنسی نے عرب نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ صومالیہ کی حکومت کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم الشباب کے خلاف ملک کے مرکزی اور جنوبی علاقوں میں وسیع آپریشن شروع کیا ہے جس کے دوران دہشت گرد تنظیم کے تقریبا 100 ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔
صومالیہ کے نائب وزیر اطلاعات عبدالرحمن یوسف العدالہ نے خبررساں ایجنسی سونا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ کی ذیلی تنظیم الشباب سے تعلق رکھنے والے 100 افراد کو ایک فوجی کاروائی کے دوران موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاروائی میں صومالیہ کی مسلح افواج اور جنوبی اور مرکزی صوبوں میں تعیینات بین الاقوامی امن فوج نے حصہ لیا۔
دہشت گرد تنظیم الشباب کے کارندے جنوبی صومالیہ کے چھوٹے شہروں اور قصبوں میں کاروائی کرتے ہیں۔ تنظیم کے افراد دارالحکومت موغادیشو اور دیگر بڑے شہروں میں بھی نم نصب کرکے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہیں۔
حالیہ مہینوں میں صومالیائی فورسز نے مختلف علاقوں میں کامیاب آپریشن کرکے الشباب کو اراکین کو ہلاک اور مختلف علاقوں کو ان کے تسلط سے آزاد کیا ہے۔