قوم کو انتشار کی سیاست سے آگے بڑھنےکیلیے مستحکم ہاتھوں کی ضرورت ہے، پاکستانی آرمی چیف

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں  چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ انتشار اور پولرائزیشن 250 ملین آبادی والے ترقی پسند ملک کے لیے موزوں نہیں ہے۔ قوم کو انتشار اور پولرائزیشن کی سیاست سے آگے بڑھنے کے لیے مستحکم ہاتھوں اور ایک شفا بخش رابطے کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کی اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لیے آزادانہ اور بلا روک ٹوک شرکت جمہوریت کے لیے ان کے عزم کا ثبوت ہے۔ انتخابات جیتنے اور ہارنے کا مقابلہ نہیں بلکہ عوام کے مینڈیٹ کا تعین کرنے کی مشق ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *