غزہ میں جنگ بندی، قاہرہ مذاکرات معطل، حماس کا وفد واپس

[]

 مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ مصر کے دارالحکومت میں فلسطینی تنظیم حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق پیرس نشست کےمجوزہ معاہدے پر گفتگو کے لئے ہونے والا اجلاس ختم ہوگیا اور حماس کا وفد اجلاس سے چلا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ حماس کے قاہرہ سے جانے کے بعد صہیونی حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی حکومت کو اندرونی بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے قاہرہ مذاکرات میں کوئی واضح موقف سامنے نہیں آسکا۔ اسی طرح امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اختلافات بھی مذاکرات کی ناکامی کا باعث بنے ہیں۔

اس سے پہلے حماس نے کہا تھا کہ حماس کا اعلی سطحی وفد مذاکرات میں مقاومت کا موقف پیش کرنے کے لئے مصر اور قطر جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *