محب اردو آرکیٹکٹ عبدالرحمان سلیم کی ریاض آمد۔ 

[]

ریاض ۔ کے این واصف

اردو کلچرل ہیریٹج فاؤنڈیشن کے بانی و صدر آرکیٹکٹ عبدالرحمان سلیم سعودی عرب کے مختصر دورے پر ہیں۔ وہ 10 فروری کو ایک روز کے لئے ریاض بھی آئیں گے۔ وہ چالیس سال سے زائد عرصہ سعودی عرب میں گزارنے کے بعد 2018 میں مستقل طور پر امریکہ منتقل ہوگئے ۔

 

سلیم صاحب ایک سرگرم سماجی جہد کار ہیں اور اردو زبان سے جنون کی حد تک محبت کرتے ہیں۔ اردو کی ترقی و ترویج میں برسوں سے جڑے ہیں۔ سعودی عرب کی معروف ادبی تنظیم “ہندوستانی بزم اردو ریاض” سے بحیثیت صدر برسوں منسلک رہے۔

 

انھوں ریاض میں “بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب” کا کا قیام بھی عمل میں لایا اور اس کے بانی صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ امریکہ میں بھی آپ کئی سماجی و ادبی تنظیموں سے جڑے ہوئے ہیں اور اردو کی ترقی و ترویج میں مسلسل سرگرم ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *