شعبہ تعلیم نسواں مانو‘کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس  

حیدرآباد 10جنوری (پریس نوٹ) شعبۂ تعلیمِ نسواں‘ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اورسنٹر فار اسٹڈی اینڈ ریسرچ (نئی دہلی) کے اشتراک سے سید حامد لائبریری آڈیٹوریم‘ گچی باولی‘ حیدرآباد میں 16اور17جنوری 2025کو دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’خواتین اورمادریت پر معاون تولیدی ٹکنالوجیزکے اثرات کی تلاش“ منعقد ہو رہی ہے۔ پروفیسر آمنہ تحسین‘ صدر شعبہ تعلیمِ نسواں کے مطابق کانفرنس عصرِ حاضر کے ایک بے

 

حد اہم موضوع پر منعقد ہورہی ہے۔جس میں ملک کی مختلف ریاستوں کے علاوہ بیرون ملک سے ریسرچ اسکالرس اور اس شعبہ کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔کانفرنس کا افتتاح اجلاس عزت مآب وائس چانسلر کی صدارت میں منعقد ہوگا جبکہ پروفیسر، آنندیتا مجمدار(ڈپارٹمنٹ آف لبرل آرٹس‘ آئی آئی ٹی حیدرآباد) بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گی۔ ڈاکٹر عائشہ علوی(گروپ ہیڈ‘ سی ایس آر) کلیدی خطاب پیش کریں گی۔پروفیسر شاہدہ (ڈین‘ اسکول آف سوشیل سائنسس‘ مانو)افتتاحی کلمات پیش کریں گی اور ڈاکٹرمحمد رضوان (ڈائرکٹر سی ایس آر) کانفرنس کے اغراض ومقاصد پیش کرینگے۔ اس کانفرنس میں حصہ لینے والے ماہرین میں ڈاکٹر روحائزا روکیس (ملیشیاء)،، سید محمدمحسن (ملیشیاء) ڈاکٹر فریزہ محمد شمس (ملیشیاء)، ڈاکٹر ثنا قطب الدین (امریکہ) ڈاکٹر شیلا سوریہ نارائین (سنٹر فار ویمنس اسٹیز‘ ایچ سی یو،حیدرآباد) ڈاکٹر رویا روزاٹی(شاداں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل

 

سائنسس‘ حیدرآباد)، ڈاکٹرقرۃالعین حسن (کامینینی ہاسپٹل)کے بشمول ملک کے ممتاز جامعات سے وابستہ اسکالر وماہرین مذکورہ عنوان کے تحت تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔۔سیمنار کی کنوینر، ڈاکٹر شبانہ کیسر نے با ذوق افراد سے شرکت کی گزارش کی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *