[]
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 10 فروری کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1616۔ کلکتہ کے بانی جاب چرناک کا انتقال ہوا۔
1691- کلکتہ میں ایسٹ انڈیا کمپنی کا پہلا کارخانہ قائم کیا گیا تھا۔
1763۔ فرانس کے ہندوستان کے مابین ایک معاہدہ کے بعد 10 جنگ کا خاتمہ ہوا تھا۔
1771۔ افغان کو دہلی سے باہر نکالنے کے لئے مراٹھا فوج دہلی میں آئی اور مغل بادشاہ شاہ عالم کے بیٹے کو عارضی طور پر بادشاہ بنایا۔
1799۔ فرانس کے حکمراں نیپولین بوناپارٹ مصر کی راجدھانی قاہرہ پہنچے۔
1807۔ امریکی کانگریس نے ساحل کے سروے کو منظور کیا تھا۔
1818۔ انگریزوں اور مراٹھوں کے درمیان تیسری اور آخری جنگ رام پور میں لڑی گئی۔
1837۔ روس کے مشہور ناول نگار اور شاعر الیکزنڈر پوشکن کا ڈیول میں قتل کیا گیا تھا۔
1840- ملکہ وکٹوریہ نے پرنس البرٹ سے شادی کی تھی۔
1846۔ برطانوی فوج نے سکھوں کو سبراوَن کی لڑائی میں شکست دی تھی۔
1855۔ امریکہ نے شہریت کے قانون میں تبدیلی کی جس کے تحت جو بچہ بھی امریکہ میں پیدا ہوگا انہیں امریکی شہریت دی جائے گی۔
1859۔ جنرل ہورس فورڈ نے اودھ کے بیگم اور نانا صاحب کی بغاوت فرو کیا تھا۔
1870- نیویارک میں ینگ وومین کرسچین ایسوسی ایشن (وائی ڈبلیو سی اے) کا قیام عمل میں آیا۔
1879۔ امریکہ کے کیلی فورنیا تھیٹر میں روشنی کے لئے پہلی بار بجلی کاا ستعمال کیا گیا۔
1898- ترقی پسند جرمن ڈرامہ نگار بتولت بیخت کا جنم ہوا۔
1904۔ جاپان اور روس نے اعلان جنگ کیا۔
1918- برطانیہ میں پہلی عالمی جنگ کے دوران لازمی فوجی سروس کا آغاز ہوا۔
1918۔ ترکی کے آخری خلفیہ سلطان عبدالحمید دوم کا بوسپورس میں انتقال ہوگیا تھا۔ ان کی پیدائش 21 ستمبر 1842 کو ہوئی تھی۔ اس کے بعد عالم اسلام سے خلافت کا خاتمہ ہوگیا۔
1921- مہاتما گاندھی نے کاشی ودیا پیٹھ کا افتتاح کیا۔
1921- ڈیوک آف کناٹ نے انڈیا گیٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔
1924- ایکسرے کی دریافت کرنے والے جرمن سائنس داں ولیم روزین کا انتقال ہوا۔
1929- جے آر ڈی ٹا ٹا پائلٹ کا لائسنس پانے والے پہلے ہندوستانی بنے۔
1931۔ سال 1857 میں مغلیہ حکومت کے سقوط کے بعد نئی دہلی کو قومی راجدھانی بنایا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ ہندوستان کی راجدھانی کلکتہ تھی۔
1933۔ جرمنی کے تانا شاہ ہٹلر نے مارکس واد کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔
1947۔ نیدر لینڈ ریڈیو یونین کا قیام عمل میں آیا۔
1959۔ امریکہ کے سینٹ لوئیس میں طوفان سے 19 کی موت ، 265 زخمی ہوئے۔
1961۔ کناڈا کے نیاگرا فال سے بجلی بنانے کا کام شروع ہوا۔
1961۔ سویت یونین نے مغربی قزاخستان میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1962۔ سوویت روس نے امریکہ میں پکڑے گئے اپنے جاسوس کا تبادلہ کیا تھا۔ روس نے بھی دو امریکی یو۔2 پائلٹ کو جاسوسی کے الزام میں پکڑا تھا۔
1975۔ پاکستان نے اپوزیشن نیشنل عوامی لیگ پارٹی پر پابندی لگائی تھی جس کے تحت اس کے رہنماوَں کو گرفتار کیا گیا۔
1991۔ سوویت یونین سے آزدای کے لئے یوروپی ملک لتھوانیا میں ووٹنگ ہوئی۔
1993۔ کلنٹن انتظامیہ نے سابق یوگوسلاویہ امن قائم کرنے کے لئے امریکی فوجیوں کو بھیجا تھا۔
1996۔ امریکی صدر بل کلنٹن نے 265 بلین امریکی دفاعی بجٹ پر دستخط کیا تھا۔
1997۔ خلائی جہاز سویوز ٹی ایم۔25 کو فضا میں چھوڑا گیا۔
1998۔ آئی بی ایم کے سپر کمپیوٹر ڈیپ بلیو نے شطرنج گرینڈ ماسٹر گیری کاسپاروف کو مات دی۔
1998۔ یوروپی یونین کے بانی اور فرانس کے وزیر خارجہ میرس شومین کا انتقال ہوگیا تھا۔
1999۔ شام کے حافظ اسد پانچویں بار 7 سالہ میعاد کے لئے صدر منتخب ہوئے تھے۔
2003۔ افغانستان میں ترکی فوج کے ہٹنے کے بعد جرمنی اور نیدرلینڈ کی فوجیوں نے کنٹرول حاصل کیا۔ یہ دونوں ممالک ان 22 ملکی امن فوج کا حصہ بنے جو پہلے سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
2005۔ شمالی کوریا نے پہلی بار ایٹمی اسلحہ سے مسلح ہونے کا اعتراف کیا تھا اور یہ دلیل دی تھی کہ اسے امریکہ سے خطرہ ہے وہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق چھ فریقی مذاکرات سے غیر معینہ مدت کے لئے خود کو الگ کرلیا۔
2013۔ اترپردیش کے الہ آبا ریلوے اسٹیشن پر ایک ٹرین میں بھگدر میں 36 کی موت اور 39 افراد زخمی۔