[]
حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں نیلور ضلع میں کاوالی۔بٹری گنٹہ ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان بڑا حادثہ ٹل گیا۔ اتوارکو نرسا پورم سے دھرماورم جانے والی ایکسپریس ٹرین حادثہ سے محفوظ رہی۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے کاوالی۔
بٹری گنٹہ اپر لائن پر ٹرین کی پٹری کا ایک دومیٹر کاتکڑا رکھ دیا۔اسی روٹ پر نرسا پورم۔دھرماورم ایکسپریس جارہی تھی تاہم ٹرین جب اس تکڑا سے ٹکراگئی تو یہ تکڑا گرگیا۔اس طرح ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ریلوے حکام اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔