[]
حیدرآباد _ 8 فروری( اردولیکس)تلنگانہ ہائی کورٹ میں گورنر کے کوٹہ کے تحت نامزد دو نئے ایم ایل سی پروفیسر کودنڈارام اور صحافی عامر علی خان کو نامزد کئے جانے کے خلاف دائر مقدمہ کی سماعت ہوئی ۔
ہائی کورٹ نے دونوں فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد مقدمہ کی سماعت جمعہ 9 فروری تک ملتوی کردی۔ اور نئے ایم ایل سی کو ہائی کورٹ نے حلف لینے پر لگائی گئی پابندی کو کل تک توسیع کردی ہے
واضح رہے کہ بی آر ایس قائدین، داسوجو شراون اور ستیہ نارائنا نے گورنر کے کوٹہ میں پروفیسر کودنڈارام اور صحافی عامر علی خان کی بطور ایم ایل سی نامزدگی کو چیلنج کیا ہے