[]
نئی دہلی _ 8 فروری ( اردولیکس ڈیسک) انڈیا ٹوڈے نے لوک سبھا انتخابات کے رجحانات سے متعلق سروے رپورٹ جاری کی ہے جس میں تلنگانہ میں کانگریس کو زیادہ سے زیادہ حلقوں میں کامیابی حاصل ہونے کی پیش قیاسی کی ہے
انڈیا ٹوڈے کے سروے میں کہا گیا ہے کہ تلنگانہ میں حکمراں کانگریس کو اس بار 10 سیٹیں جیتنے کا امکان ہے۔ لوک سبھا کی 17 سیٹوں میں سے بی جے پی کو 3، بی آر ایس کو 3 اور مجلس کے 1 سیٹ جیتنے کا امکان ہے سروے میں پیشین گوئی کی گئی ہے کہ کانگریس پارٹی جس نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے، اسی رجحان کو جاری رکھے گی اور لوک سبھا میں سات سیٹوں کا اضافہ کرے گی۔۔
اسی طرح آندھراپردیش میں اس بار انتخابی نتائج الٹے ثابت ہوں گے۔ 45 فیصد ووٹنگ کے ساتھ تلگو دیشم پارٹی 17 لوک سبھا سیٹوں پر جیتنے کا امکان ہے۔ وائی ایس آر کانگریس 41 فیصد ووٹوں کے ساتھ 8 سیٹوں تک محدود رہے گی۔
2024 : Lok Sabha elections
Poll surveyTelangana: 17
Cong : 10 [41%]BJP : 3 [21%]BRS : 3 [29%]AIMIM : 1 [3%]pic.twitter.com/eOPLH4dNN5
— narne kumar06 (@narne_kumar06) February 8, 2024