اسماعیل ہنیہ کی سربراہی میں حماس کا وفد مصر جائے گا

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کا اعلی سطحی وفد تنظیم کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی سربراہی میں مصر روانہ ہوگا۔ العربی الجدید کے مطابق حماس کے اعلی عہدیدار نے کہا کہ جمعرات سے حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان قاہرہ میں براہ اور بالواسطہ مذاکرات ہوں گے جس میں غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس سے پہلے فلسطینی تنظیم نے کہا تھاکہ دیگر مقاومتی تنظیموں کے ساتھ مشاورت کے بعد جنگ بندی کے مجوزہ معاہدے کے بارے میں اپنی رائے مصر اور قطر کو پیش کی ہے۔

حماس نے کہا تھا کہ پیرس اجلاس میں پیش کردہ تجویز کے بارے میں ہم نے مثبت انداز میں جواب دیا ہے اس کا ہدف یہ ہے کہ مکمل جنگ بندی، محاصرے کا خاتمہ اور قیدیوں کو تبادلہ کیا جائے۔ مجوزہ معاہدے کے مطابق امریکی اور اسرائیلی یرغمالیوں کو مرحلہ وار اور بالترتیب آزاد کیا جائے گا۔ اس مجوزہ معاہدے میں جھڑپوں کا خاتمہ، غزہ میں امدادی سرگرمیوں کی بحالی اور فسلطینی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *