[]
بریلی: سابق مرکزی وزیر و کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید کی بیوی لوئس خورشید سمیت دو افراد کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔
کئی سمن جاری ہونے پر دونوں ملزمین عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ضمانت بھی نہیں کرائی۔ جس کے بعد بدھ کی شام اسپیشل ایم پی۔ ایم ایل اے کورٹ نے وارنٹ جاری کر 16فروری کی تاریخ طے کی ہے۔
اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اچنتے دویدی نے بتایا کہ عدالت نے ملزم لوئس خورشید باشندہ گل مہر اوینیو جامعہ نگر(نئی)دہلی) و اطہر فاروقی باشندہ سکھ دیو ویہار(نئی دہلی) کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔
سال 2017 میں معذورین کومصنوعی اعضاء اور آلات کی تقسیم کے نام پر گھپلہ ہوا ٹھا۔ اس وقت بریلی ضلع بھوجی پورا تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ اس میں ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل ٹرسٹ(فرخ آباد) کی پروجکٹ ڈائرکٹر لوئس خورشید و سوسائٹی کے سکریٹری محمد اطہر فاروقی کو نامزد کرایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق سال 2009-10 میں سوسائٹی نے 17اضلاع میں کیمپ لگا کر معذورین کو مصنوعی اعضاء اور آلات تقسیم کئے۔ الزام ہے کہ بلاک بھوجی پورا میں فرضی مہر، دستخط کر سرکاری دولت کے غلط استعمال کیا گیا۔حکومت سے بھی معاملے کی جانچ کرائی گئی تھی۔
پولیس نے دونوں ملزمین کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں فائل کی ہے۔ اس کے بعد کئی بار سمن جاری ہوئے۔ اس کے باوجود ملزم پیشی پر نہین آئے ضمانت بھی نہیں کرائی۔