حیدرآباد: ایل بی اسٹیڈیم میں سکسیس اسکول کا کمسن طالب علم سمپ میں ڈوب کر ہلاک

[]

حیدرآباد: شہر کے ایل بی اسٹیڈیم میں منگل کی شام کنڈرگارٹن (کے جی) کے ایک طالب علم کی سمپ میں ڈوب جانے سے موت ہوگئی۔

کے جی طالم علم کی 6 سالہ آحل کے نام سے شناخت کی گئی ہے جو سکسیس اسکول ٹولی چوکی کا طالب علم بتایا جاتا ہے۔ یہ لڑکا منگل کو ایل بی اسٹیڈیم میں اسکول کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے گیا تھا۔

اس لڑکے کے ساتھ اس کا بڑا بھائی عادل اور والدہ صفیہ بھی تھیں۔ جب کھیلوں کے مقابلے جاری تھے تو یہ لڑکا اسٹیڈیم میں لاپتہ ہوگیا۔

دو گھنٹے کی تلاش کے بعد یہ لڑکا اسٹیڈیم میں موجود پانی کے ایک سمپ میں پایا گیا جو 12 فٹ گہرا بتایا جاتا ہے۔ لڑکے کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

عابڈس پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اسی دوران والدین نے اس واقعے کے لئے اسکول انتظامیہ اور ایل بی اسٹیڈیم انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے الزام لگایا کہ سمپ پر موجود ڈھکن کو صحیح طریقے سے نہیں لگایا گیا تھا جس کے باعث بچہ پھسل کر سمپ میں ڈوب گیا۔

اس سلسلہ میں والدین اور ان کے رشتہ داروں کی ایل بی اسٹیڈیم اور اسکول انتظامیہ کے ساتھ گرما گرم بحث ہوگئی جہاں فریقین بچہ کی موت کے لئے ایک دوسرے کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے دیکھے گئے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *