صاحبزادہ ابراہیم علی مرزاؒ مرحوم کی یاد میں نقاب کشائی مقامی کونسلر 134 شمس اقبال عرف انیل کے ہاتھوں عمل میں آئی اس موقع پر مولانا ذکی صاحب، شہریار علی مرزا،صابر علی مرزا،سید افسر حسین کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے واضح رہے کے اس زمین کو صاحبزادہ ابراہیم علی مرزاؒ مرحوم نے 1893 میں انجمن محمدی میٹیابروج کو دیدی تھی جس کی تمام تر ذمہ داری انجمن محمدی پر عائد ہوتی ہے یہاں پر غریب نادار اور غیر مقامی افراد کی میتوں کو دفن کی جگہ میسر ہو لیکن کچھ افراد کی جانب سے قبرستان کی زمین کو وقف بورڈ کے حوالے کرنے کی بات پر اراکینِ انجمن محمّدی کی اکثریت ناراض ہے اور وہ اس عمل سے راضی نہیں۔