[]
حیدرآباد _ 6 فروری ( اردولیکس) بی آر ایس کے سربراہ چندر شیکھر راؤ تین ماہ بعد تلنگانہ بھون پہنچے۔ کے سی آر اسمبلی انتخابات کے بعد پہلی بار پارٹی کے مرکزی دفتر پہنچے۔ اس موقع پر چندرشیکھرراو کرشنا واٹر ریور بورڈ کے فیصلے کا جائزہ لیں گے۔ محبوب نگر، رنگاریڈی، کھمم اور نلگنڈہ اضلاع کے پارٹی قائدین کے ساتھ جائزہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ اس سلسلہ میں پارٹی کارکن بڑی تعداد میں تلنگانہ بھون پہنچے۔
بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی آر، سابق وزیر ہریش راؤ اور کئی اہم قائدین بھی تلنگانہ بھون پہنچ گئے ہیں