بحیرہ احمر میں امریکی اور برطانوی کشتیوں پر حملہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المسیرہ ٹی وی نے یمنی فوج کے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں دو الگ الگ کاروائیوں کے دوران امریکی اور برطانوی کشتیوں کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے بحری میزائل سے کشتیوں کو نشانہ بنایا جو کامیاب ثابت ہوا اور ہدف پر لگا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم ہونے تک صہیونی بندرگاہوں کی جانب جانے والی کشتیوں پر حملے جاری رہیں گے۔

اس سے پہلے برطانوی بحریہ نے کہا تھا کہ یمنی ساحلی صوبے الحدیدہ کے مغرب میں کشتی پر حملہ کیا گیا ہے۔ برطانوی تجارتی کشتی پر حملے کے نتیجے میں کشتی کو نقصان پہنچا تھا۔

دوسری جانب اسی ادارے نے یمنی فوج کی جانب سے امریکی کشتی پر بھی حملے کی خبر دی تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *