آصف پاشاہ کی ایڈیٹر ’’سیاست‘‘ کو مبارکباد

[]

حیدرآباد: جناب آصف پاشاہ سابق وزیر متحدہ ریاست آندھرا پردیش نے روزنامہ ”سیاست“کے دفتر پہنچ کر جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر ”سیاست“ سے ملاقات کی اور جناب عامر علی خاں نیوز  ایڈیٹر ”سیاست“ کو ریاستی گورنر تلنگانہ کے کوٹہ میں ایم ایل سی نامزد کرنے پر دلی مبارکباد دی۔

سابق وزیر متحدہ آندھراپردیش نے کہا کہ ”سیاست“ اخبار ہی نہیں بلکہ ایک تحریک ہے۔ انھوں نے اخبار ”سیاست“ کی فلاحی و ملّی خدمات بالخصوص تعلیمی خدمات کی زبردست ستائش کی۔

جناب آصف پاشاہ سابق وزیر نے کہا کہ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر ”سیاست“ سے قوی توقعات وابستہ ہیں۔

اس موقع پر جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست بھی موجود تھے۔

جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر ”سیاست“نے جناب آصف پاشاہ سابق وزیر و سینئر ترین قائد کا دفتر ”سیاست“ کو پہنچ کر مبارکباد دینے پر اظہارِ تشکر کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *