انقلاب کے بعد ایرانی سائنسی کامیابیاں قابل تقدیر ہیں، صدر رئیسی

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی مقابلے میں تمغہ جیتنے والوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے عشرہ فجر کی آمد پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ انقلاب اسلامی نے ہمیشہ سائنس اور ٹیکنالوجی کو انتہائی اہمیت دی ہے۔

انہوں نے ایران کی سائنسی ترقی کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ٹیکنالوجی اور سائنسی شعبے میں ہونے والی پیشرفت سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد ایرانی سائنسدانوں نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

صدر نے کہا کہ 1979 میں سائنسی مضامین کی تعداد پر نظر ڈالنے سے پتہ چلتا ہے کہ انقلاب سے پہلے صرف 500 مضامین تھے جبکہ آج یہ تعداد تقریباً 78,000 مضامین تک پہنچ چکی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *