سعودی عرب میں سردی کی لہر کئی دن تک جاری رہے گی

[]

ریاض ۔ کے این واصف

مملکت کے شمالی علاقوں میں شدید سردی اور برف باری کے اثر سے ریاض شہر جمعرات کی شب دوبارہ سے سردی کی لپیٹ میں ہے۔  سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا ہے کہ مملکت میں سردی کی لہر آخری نہیں بلکہ یہ کئی روز تک جاری رہے گی۔

 

مقامی میڈیا کے مطابق موسمیات کے ترجمان نے مملکت میں جاری موسم سرما کے حوالے سے کہا کہ مملکت میں آنے والی سردی کی لہر اس ہفتے کے وسط تک مملکت کے بیشتر علاقوں کو متاثر کرے گی ۔

 

حسین القحطانی کا کہنا تھا کہ اس وقت جو سرد ہوائیں آرہی ہیں ان کا مرکز مملکت کا شمالی علاقہ ہے۔توقع ہے کہ اس سال انتہائی درجہ حرارت ایک تک پہنچے گا جبکہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس سال موسم سرما میں سردی کا تناسب کم ہوگا۔

 

علاوہ ازیں موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ شمالی ریجن، تبوک، حائل اور مدینہ منورہ کے شمالی علاقوں میں موسم سرد رہنے اور دھند کاا مکان ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *