[]
دسویں جماعت کے طلباء کے لئے آل انڈیا میتھمیٹکس جینس ایوارڈ کے لئے درخواستیں مطلوب 15 فروری رجسٹریشن کی آخری تاریخ
کامیابی حاصل کرنے والوں کو نقد رقمی انعامات کی تقسیم
حیدرآباد/3 فروری (پریس نوٹ)
دسویں جماعت کے زیر تعلیم طلباء وطالبات کے لئے آل انڈیا میتھمیٹکس جینس ایوارڈ 2024 کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں سید شاہ قدیر اللہ قادری سکریٹری ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد نے اپنے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ اس امتحان کا انعقاد ان لائن 28/ اپریل 2024 کو آل انڈیا سطح پر عمل میں آیا گیا امتحان
Real numbers, polynomials, pair of Linear equations inTwo variable Quadratic equations,Arthimetic progression Triangles,coordinate, Geometry, Trigonometry, statistics, probability and Mental Ability
کی بنیاد پر ہوگا ٹاپ 10 ریاستی طلباء کو کیش ایوارڈ سے نوازا جائے گا رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 فروری 2024 مقرر کئ گئی سید شاہ قدیر اللہ قادری نے بتایا کہ ملٹی پلائی سوالات ، (100) سوال ہر سوال کےلئے ( 4) نمبر بغیر کسی منفی نشان کے ہونگے سوالات انگریزی میں رہینگے اس مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والوں کا الترتیب نقد رقم فراہم کی جائیگی انعام اول دس ہزار روپے (10,000) انعام دوم سات روپے (7000) انعام سوم پانچ ہزار روپے (5000) انعام چہارم تین ہزار روپے (3000) پانچواں انعام ایک ہزار روپے (1000) اس کے علاؤہ چھٹے سے 20 ویں رینک والوں کو فی کس ایک ہزار روپے (1000) کے نقد انعام دیا جائے گا ان مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء رجسٹریشن کے لئے اپنا نام
والد کا نام
اسکول کا نام سید شاہ قدیر اللہ قادری سکریٹری ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام ویلفیئر سوسائٹی کے واٹس ایپ نمبر 8500212306 پر ارسال کریں انہوں نے اولیاء طلباء و اسکول انتظامیہ سے خواہش کی وہ زیادہ سے طلباء کو اس آل انڈیا میتھمیٹکس جینس ایوارڈ 2024 میں شرکت کو یقینی بنائیں