آٹو رکشہ ڈرائیوروں کو بچانے کیلئے حکومت آگے آئے : کے ٹی آر

[]

حیدرآباد: اپوزیشن بھارت راشٹراسمیتی (بی آر ایس)نے جمعہ کے روز تلنگانہ کی کانگریس حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاست کے آٹو رکشہ ڈرائیوروں کوبچاؤنے کیلئے آگے آئے کیونکہ ٹی ایس آرٹی سی بسوں میں خواتین کو سفر کی مفت سہولت فراہم کرنے سے آٹورکشہ ڈرائیورس سخت پریشان ہیں ان کا کاروبار شدیدمتاثرہواہے۔

اس نے دعویٰ کہاکہ اب تک خودکشی کے سبب15آٹورکشہ ڈرائیوروں کی موت ہوئی ہے۔ بی آر ایس کے کارگزارصدر کے ٹی آر نے آج حکومتسے مطالبہ کیا کہ وہ خودکشیوں کے سلسلہ کو روکنے کے لئے فوری اثرکے ساتھ اقدامات کریں۔

چیف منسٹراے ریونت ریڈی کے نام روانہ کردہ اپنے کھلے مکتوب میں کے ٹی آر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ خودکشی کرچکے آٹو ڈرائیوروں کے پسماندگان کو فی کس 10 لاکھ روپے ایکس گریشیاء جاری کرے۔

تمام آٹوڈرؤروں کوگزربسر کیلئے فی کس ماہانہ 10 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست میں آٹوڈرائیوروں کی جملہ تعداد 6.5 لاکھ ہے مگر حکومت نے ان ڈرائیوروں کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *