ایرانی وزارت خارجہ کا فلسطین میں اقوام متحدہ کے ادارے کی امداد روکنے پر شدید ردعمل

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے قائم اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی(UNRWA) کے مطابق ایجنسی کو چندہ دینے والے  متعدد نے ایک بے بنیاد الزام کو بہانہ بناکر ادارے کے لئے  اپنی امداد روک دی ہے۔ صہیونی حکومت نے دعوی کیا تھا کہ UNRWA کے کچھ ملازمین نے 7 اکتوبر کی کارروائی میں حماس کی مدد کی تھی۔

ترجمان نے مزید ان ممالک کی دوغلی پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ستم ظریفی دیکھیں کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران صہیونی فورسز کے ہاتھوں 26 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت اور 50 ہزار سے زخمی ہونے پر ان ممالک کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ صہیونی جرائم کے خلاف نہ کسی ملک نے احتجاج کیا اور نہ کوئی سیاسی قدم اٹھایا۔ 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *