[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ ترجمان نے آرش فیلڈ کے بارے میں کویت اور سعودی عرب کے مشترکہ بیان کے بارے میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کویت کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات جاری رکھنے کے لئے تیار ہے۔
ناصر کنعانی نے آرش گیس فیلڈ سے استفادہ کرنے اور سمندری حدود کے بارے میں کویت اور سعودی عرب کے مشترکہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی احترام کے ساتھ معاملات کو حل کرنا چاہئے۔ اس حوالے سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ معاہدے بھی انجام پاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات پر یکطرفہ بنیاد پر دعوے کرنا معاملات کے بارے میں یکطرفہ فیصلے کرنا مناسب ماحول کی فراہمی کے لئے مفید نہیں ہے۔