[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں 24000 شہداء کی یاد میں منعقدہ قومی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے تہران کو قیام، عظمت اور تہذیب کا شہر قرار دیا۔
انہوں نے تہران کو شہداء کا شہر قرار دیا اور کہا کہ تہران کی مٹی میں شہداء کے کمانڈروں کے مقبرے ہیں۔
جنرل سلامی نے امریکہ کے حالیہ میں پیش آنے والی کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ کے درپے نہیں تاہم اپنی سرزمین اور قومی وقار کا خوب دفاع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کے دھمکی آمیز بیانات پڑھے ہیں ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہر خطرے کا بخوبی مقابلہ کیا جائے گا۔ ایران پہلے سے کہیں زیادہ ترقی یافتہ اور طاقتور ہے۔
جنرل سلامی نے کہا کہ فلسطین فتح کی راہ پر گامزن ہے۔ اسرائیل کئی مہینے بعد غزہ کے چھوٹے شہر پر قبضہ نہ کرسکا۔ صہیونی حکومت کی شکست یقینی ہے