ایران اور پاکستان کی سرحد پر دہشت گردوں کے لئے سرگرمیوں کی کوئی گنجائش نہیں، عبداللہیان

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ امیرعبداللہیان اپنے دورہ پاکستان کے دوران اعلی پاکستانی حکام سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کی سرحد کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کیا جائے گا۔ دہشت گردوں کے لئے سرحدوں پر آزادانہ سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے سوشل میڈیا ایکس کے صفحے پر لکھا ہے کہ دونوں ملکوں نے باہمی تعلقات میں اضافے اور سیاحت جیسے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
عبداللہیان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان اعلی وفود کا جلد تبادلہ ہوگا اور جلد مزید بارڈر کراسنگ پوائنٹس بنائے جائیں گے
ایکس پر انہوں نے لکھا ہے کہ ان کہ دورہ پاکستان نہایت کامیاب رہا اور میزبان ملک کے اعلی حکام کے ساتھ تجارت، اقتصاد، تعلیم، توانائی اور سیکورٹی کے شعبوں میں باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *